شمالی کشمیر کے ضلع بابندی پورہ میں سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان آج ہو ئے تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔
سرکاری
ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ باندی پورہ ضلع کے منج پورا نیکھئی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر 13 راشٹریہ رائفلس اور جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی مہم دستے (ایس اوجی) نے ایک مشترکہ طورپر تلاشی مہم چلائی۔